مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

09-30-2023

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ  ڈیزل کی قیمت میں بھی  11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔