لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار

09-30-2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا، ملزم اسلام کے خلاف تھانہ اے این ایف لاہور میں منشیات فروخت کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

ملزم 9 سی کے مقدمے  میں کیمپ جیل میں قید تھا، طبیعت خراب ہونے پر ملزم کو علاج کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا جہاں سے وہ پولیس ملازمین کی ملی بھگت سے فرار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ پر جوڈیشل ونگ کے انسپکٹر نعیم انور کی مدعیت میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔