موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

09-30-2023

(لاہور نیوز) موسم سرما کی آمد سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20.86 روپے اضافہ جبکہ 11.8 کلو گرام سلنڈر 246.15 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے فی جبکہ 11.8 کلو گرام سلنڈر 3079 روپے کا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔ واضح رہے کہ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔