پاکستان کی ناقص فیلڈنگ اور باولنگ،بھارتی صحافی نے بھی شاہینوں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

09-30-2023

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اورباولنگ پر سوال اٹھا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نامور بھارتی سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستان اسی فیلڈنگ،کیچنگ اور سپن اٹیک سے اچھی ٹیموں کے خلاف بڑے مقابلے میں جیت کیلئے بہت جدوجہد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم  پر  کوئی بھی حریف دباؤ ڈالتا ہے تو دفاعی انداز میں چلے جاتے ہیں، پاکستان  کو ابتدائی 10 اوورز میں نئی ​​گیند کے ساتھ اپنے فاسٹ باولرز پر انحصار کرنا پڑے گا، ورنہ وہ بیک فٹ پر چلے جائیں گے۔ وکرانت گپتا نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں میچز کے دوران سپنرز کا بہت بڑا کردار ہوگا،ہوسکتا ہے کہ آپ اکتوبر میں  دیگر مقامات پر کھیلیں تو 'اوس 'کی وجہ سے کنڈیشنز میں تبدیلی آئے لیکن پاکستان کو باولنگ اور فیلڈنگ پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان نے اوورز کیوں نہیں کروائے؟ مجھے سمجھ نہیں آیا،پاکستان کا موجودہ سپن اٹیک انکی کمزوری ہے۔