سینئر اداکارہ ممتاز بیگم کے صاحبزادے نےبھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

09-30-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ ممتازبیگم کےبیٹے ذیشان راحیل کو فلم “عشقا” کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق “عشقا” کے فلم ساز سجاد حیدر اور ہدایتکار جاوید یوسف ہیں جبکہ ذیشان راحیل باری اگلے ماہ فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔اس موقع پر فلمسٹار ممتاز نے کہا کہ اللہ تعالی میرے بیٹے کو ترقی عطا فرمائے۔ دوسری جانب ذیشان راحیل باری نے کہا کہ میں بہت ایکسائٹڈ ہوں، یہ میری پہلی فلم ہے۔ذیشان راحیل باری کا مزید کہنا تھا کہ بہت اچھی سٹوری اور بہترین کردار ملا ہے۔