بلوچستان سے اغوا ہونے والے 6 میں سے 4 فٹبالرز بازیاب

09-30-2023

(لاہور نیوز) بلوچستان میں 9 ستمبر کو اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے چار کھلاڑیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر کو ٹورنامنٹ کیلیے سبی جاتے ہوئے ڈیرہ بگٹی سے نامعلوم افراد نے 6 فٹبالرز کو اغوا کیا تھا،جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور حکام نے اُن کی بازیابی کے لیے کوششیں کیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کاشوں سے اغوا ہونے والے چار فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کروا کر اُنکے گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے  جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت دو مزید  کھلاڑیوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں۔حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ باقی دو فٹبالرز کو بھی جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔