لاہور کے 9 زونز میں 1796 بے نامی جائیدادوں کا انکشاف

09-30-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے 9 زونز میں 1796 بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا۔ کونسی جائیداد کس کے نام پر ؟،ریفرنس کے لئے تفصیل مانگ لی گئی۔

داتا گنج بخش زون میں 325 ، سمن آباد زون میں 479 بے نامی جائیدادیں موجود ہیں۔ راوی زون میں 151 ، اقبال ٹاؤن زون 117 ، نشتر ٹاؤن زون میں 44 بے نامی جائیدادیں ہیں۔ گلبرگ زون میں 211 ، شالیمار زون 17 ، عزیز بھٹی زون میں 189 بے نامی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی طرح واہگہ زون میں بھی 263 بے نامی جائیدادیں موجود ہیں۔ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کے حوالے سے ایف بی آر نے ضلعی انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بے نامی جائیدادوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی  جس کے بعد بے نامی جائیدادوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔