پولیس ٹریننگ سکول کے زیر تربیت ٹریفک پولیس افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

09-30-2023

(لاہور نیوز) پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں زیر تربیت ٹریفک پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔

وفد میں ایڈوانس کلاس کورس کے 300 سے زائد زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز نے سیف سٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ بھی کروایا گیا۔ اس دوران افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔ افسران کو میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ افسران کا کہنا تھا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور منظم ٹریفک بھاؤ کیلئے سیف سٹی کیمرے ناگزیر ہیں، سیف سٹی کا جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ٹریفک پولیس کے لیے معاون ثابت ہو رہا ہے۔