لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 40 نئے مریض سامنے آ گئے

09-30-2023

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 نئے مریض سامنے آ گئے۔

شہریوں کے عدم احتیاط اور ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس میں کمی کے باعث ڈینگی بے قابو  ہو گیا۔ صوبے بھر میں 121 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ گوجرانوالہ میں 8 ، شیخوپورہ اور اٹک میں 3، 3 نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 30 ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں  83 مریض زیر علاج ہیں۔ علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔