ورلڈکپ وارم اپ میچ: شاداب اور شاہین سے باؤلنگ نہ کروانے کی وجہ سامنے آ گئی

09-30-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف نائب کپتان شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی سے باؤلنگ نہ کروانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ وارم اپ میچ کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے طور پر دونوں سے باؤلنگ نہیں کروائی، اس حوالے سے مینجمنٹ دیگر باؤلرز کو زیادہ میچ پریکٹس دینے کی خواہش مند تھی۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ دو وارم اپ میچز میں سکواڈ کے تمام 15 ممبران کو مختلف طور پر آزمایا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل 2 وارم اپ میچ میں کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کا پلان ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔