پنجاب حکومت کا صوبائی دار الحکومت لاہور میں تحصیلوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

09-29-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبائی دار الحکومت لاہور میں تحصیلوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں لاہور کی 6 تحصیلوں کی تعداد بڑھا کر 9 تحصیلیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں 2 ڈپٹی کمشنرز ہونے چاہئیں یا نہیں اس کا تعین کرنے کے لیے کابینہ ارکان نے کمیٹی بنا دی۔ اجلاس میں کابینہ ارکان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی۔