محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی سے اساتذہ کی ترقی التوا میں پڑ گئی

09-29-2023

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی سے اساتذہ کی ترقی التوا میں پڑ گئی۔ 35 ہزار اساتذہ کے سروس رُولز میں اڑھائی سال بعد بھی ترامیم نہ ہو سکیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی وجہ سے 35 ہزار اساتذہ کی ترقی رُک گئی۔ اڑھائی سال بعد بھی سروس رُولز میں ترامیم نہ ہو سکیں۔ 2015 میں بھرتی ہونے والے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کے اساتذہ کا پروموشنز کے لیے انتظار طویل ہو گیا۔ میٹنگز پر میٹنگز ہوئیں مگر سروس رُولز تبدیل نہ ہوئے۔ ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے اعتراض لگا کر معاملہ التوا میں ڈال دیا جاتا ہے، اِن کے جونیئرز کی ترقی ہو گئی مگر یہ 35 ہزار اساتذہ پریشانی کا شکار ہیں، اگر جلد معاملہ حل نہ ہوا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔