ماحول میں نمی کم ہونے سے آشوبِ چشم کی شدت میں بھی کمی آئے گی، ماہرین

09-29-2023

(لاہور نیوز) آشوبِ چشم یا پِنک آئیز کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ماہرین نے نوید سنائی کہ ماحول میں نمی کم ہونے سے اب وبا کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔

آشوبِ چشم کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ صوبے کے مختلف شہروں سے ہزاروں مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ماہر امراض چشم پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں ویسے تو ہر سال ہی یہ مرض سامنے آتا ہے مگر سیلاب اور بارشیں زیادہ ہونے  سے اسکی شدت زیادہ ہوئی۔ ہوا میں نمی کم ہونے سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ہو گی۔ ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ متاثر مریض کے زیر استعمال اشیاء کو نہ چھوئیں، متاثرہ مریض کو بھی علیحدہ رکھیں ، ٹھنڈے پانی کی ٹکور سے مریض کی آنکھوں کو راحت ملتی ہے۔ رواں سال آشوبِ چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 72 ہزار 503 رپورٹ ہوئے۔