ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر مہنگائی کا قہر ڈھا دیا

09-29-2023

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر مہنگائی کا قہر ڈھا دیا۔ روٹی ،چاول ، دالوں اور بیسن سمیت کئی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق دال چنا باریک 5 روپے اضافہ سے 210 روپے کلو، دال چنا سپیشل 10 روپے اضافہ سے 225 روپے کلو ہو گئی۔ دال مسور 50 روپے اضافہ کے ساتھ 320 روپے فی کلو ملے گی۔ دال ماش دھلی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 530 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ دال ماش بغیر دھلی 40 روپے اضافہ سے 490 روپے فی کلو ہو گئی۔ سفید چنا کی قیمت 20 روپے اضافہ سے 340 روپے تک پہنچ گئی۔ چاول کی قیمت 5 روپے اضافے  سے 315 روپے کلو ہو گئی۔ روٹی 20 روپے کی ملے گی۔ دودھ 160 روپے جبکہ دہی 180 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ پانی، بوتلیں، مشروبات اور دیگر کمپنیوں کی پروڈکٹس پرنٹ شدہ قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے سرکاری نرخناموں پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔