شہر کے انڈرپاسز کو ایک ماہ میں خوبصورت بنانے کا ٹاسک ٹیپا کو تفویض

09-29-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے انڈر پاسز کو ایک ماہ میں خوبصورت بنانے کا ٹاسک ٹیپا کو سونپ دیا گیا۔

لاہور کے انڈر پاسز ،فلائی اوورز اور پیڈیسٹرین بریجز کو خوبصورت بنانے کے مشن کے لیے 25 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی جبکہ  تزئین و آرائش کے لیے ڈی جی ایل ڈے محمد علی رندھاوا نے ٹیپا کو ذمہ داری سونپ دی،  ٹیپا انتظامیہ ایک ماہ میں انڈر پاسز اور بریجز کی خوبصورتی کا کام مکمل کرے گی ۔ شہر کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام 130 ملین روپے کی لاگت سے کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کے 21سیکٹرز میں 135 رش والے چوکوں کے توسیع  کی منظوری بھی دیدی گئی  ہے، چوکوں کی توسیع پربھی 130 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔