ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

09-29-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے کمنٹری پینل میں رکی پونٹنگ، آئن مورگن، شین واٹسن ، ناصر حسین، آئن سمتھ ، آئن بشپ ، رمیز راجہ، روی شاستری ،ایرون فنچ ، سنیل گواسکر اور میتھیو ہیڈن شامل ہیں۔ وقار یونس، شان پولک، سائمن ڈول، سنجے منجریکر، دنیش کارتک ، سیموئل بیدری، اطہر علی خان اور رسل آرنلڈ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا ، مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔