ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

09-29-2023

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر  کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ حکام  کے مطابق متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جا سکتی ہے، ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دینے پر 15 روز اضافی دئیے جا سکتے ہیں۔