پٹرولیم قیمتوں میں 5 سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ

09-29-2023

(ویب ڈیسک) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہائی سپڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کی مدت کے لیے تقریباً 5 روپے سے 19 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے۔