پنجاب میں 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 131 مریض رپورٹ

09-29-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 131 ڈینگی بخار کےمریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں برس تعداد 4184 ہوگئی۔ گزشتہ روز لاہور سے55 مریض سامنےآئے۔لاہورمیں رواں برس تعداد 1696 ہوگئی ہے۔ سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کےمطابق 24 گھنٹوں میں راولپنڈی33،ملتان سے12 مریض، فیصل آباد9 ،گوجرانوالہ سے6 مریض سامنےآئے ہیں۔ گوجرانوالہ میں  6 ، شیخوپورہ تین ، سیالکوٹ اور خانیوال میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔ پنجاب کےہسپتالوں میں اس وقت 139 مریض زیرعلاج ہیں۔لاہور کے ہسپتالوں میں 71 مریض داخل ہوئے ہیں۔