ایشین گیمز: گالف مقابلے شروع، پاکستانی پلیئرز کا غیر متاثر کن کھیل
09-29-2023
(ویب ڈیسک) چین میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں گالف کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا، پہلے روز پاکستانی پلیئرز کا کھیل غیر متاثر کن رہا۔
چین میں جاری ایشین گیمز میں گالف کے مقابلوں میں پہلے روز پاکستان کے سلمان جہانگیر پار سکور 72 کے ساتھ 47 ویں پوزیشن پر رہے جبکہ قاسم علی ایک اوور پار کے ساتھ 53 ویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ عمر خالد کیلئے پہلا دن اچھا نہ رہا، 18 ہولز پر سکور 9 اوور پار رہا، ان کی پہلے دن کے مقابلوں کے بعد 73 ویں پوزیشن ہے۔ دوسری جانب خواتین مقابلوں میں پہلے دن کے بعد پاکستان کی پارکھا اعجاز 6 اوور پار کے ساتھ 31 ویں پوزیشن پر ہیں۔ اس کےعلاوہ رمشا اعجاز 12 اوور پار کے بعد پہلے روز 34 ویں پوزیشن پر ہیں۔