مشن ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ آج ہوگا

09-29-2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہورہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ حیدرآباد دکن میں مدمقابل آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پہلا پریکٹس سیشن کیا، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی ٹریننگ کی۔ ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے سٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔