اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
09-28-2023
(لاہور نیوز) اوور 40کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل ساتویں فتح حاصل کرلی ۔
کراچی میں نیشنل بینک سٹیڈیم میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 80 کے سکور پر ڈھیر ہوگئی۔یو اے ای کی جانب سے وجے 15، سرفراز 13 اور بیجو نائر 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے 24 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، وہ اب تک ٹورنامنٹ میں 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستان نے 81 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،جنید خلیل 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے۔پاکستان، ویسٹ انڈیزاور امریکا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں، سیمی فائنل ہفتے کو کھیلے جائیں گے ۔