ایشین گیمز، پاکستانی باکسر ذوہیب رشید کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
09-28-2023
(لاہور نیوز) ایشین گیمز کے مینز باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کے ذوہیب رشید کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
ذوہیب رشید نے 51 کلوگرام کے راؤنڈ آف 16 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سلطان النومی کو شکست دی، پاکستانی باکسر نے اماراتی حریف کو بآسانی 0-5 سے مات دی۔ جیوری کے تمام ریفریز نے ذوہیب رشید کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔ ذوہیب کو 51 کلوگرام کے ڈراز میں پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔