کامران ٹیسوری بھی سندھ پریمیئرلیگ کا حصہ بن گئے
09-28-2023
(لاہور نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری بھی سندھ پریمیئرلیگ کاحصہ بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پریمیئرلیگ کے لندن اور ہیوسٹن روڈشوزکی قیادت کرینگے۔سندھ پریمیئرلیگ کے چیئرمین، صدر ایس پی ایل اور مینٹور ایس پی ایل عبدالرزاق نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران عبدالرزاق نے گورنر سندھ کو ایس پی ایل کی شرٹ بھی پیش کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھپریمیئر لیگ سندھ کےکھلاڑیوں کی احساس محرومی دور کرے گی، سندھ لیگ سے سندھ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور پاکستان کو اچھے کرکٹرز ملیں گے۔ واضح رہے کہ ایس پی ایل کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک کراچی میں شیڈول ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زررداری بھی ایس پی ایل کےایونٹس میں شرکت کریں گے۔