ایشین گیمز 2023ء: قومی سکواش ٹیم مسلسل پانچویں کامیابی کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی

09-28-2023

(لاہور نیوز) ایشین گیمز 2023ء میں پاکستانی سکواش ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں لگا تار پانچویں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان سکواش ٹیم کا آخری گروپ میچ میں کویت سے مقابلہ ہوا، پہلے میچ میں پاکستانی پلیئر عاصم خان نے کویت کے عبداللہ المیزین کو شکست سے دوچار کیا۔ دوسرے میچ میں نور زمان نے عمار التمیمی کو تین، ایک سے ہرایا، تیسرے میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال نے محمد فلاح کو مات دے دی۔واضح رہے کہ سکواش ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے میچز کل کھیلے جائیں گے۔