پاکستانی شائقین کرکٹ کو ورلڈ کپ میں ویزے نہ ملنے کا معاملہ،نگران وزیر خارجہ کا بڑا فیصلہ

09-28-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے جاری نہ ہونے پر آئی سی سی سے بات کریں گے۔

وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران نگران  وزیر خارجہ نے کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو تاحال بھارتی ویزے نہ ملنے کے معاملے پر کہا کہ آئی سی سی کے رولز کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے دینا لازم ہے، ہمارے شائقین کرکٹ کو ویزے ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فینز کے ویزا حصول کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے معاملہ  اُٹھائیں گے۔