عرفان پٹھان عادت سے مجبور،سابق بھارتی کھلاڑی نے ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیے

09-28-2023

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر طنز کرنا شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا کہ “لوگ ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں”، ہم صرف کرکٹ ہی نہیں زندگی کے ہر شعبے میں بہترین میزبان ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ورلڈکپ کھیلنے آنے والی تمام ٹیموں کا یہ یادگار ٹورنامنٹ ہوگا۔ سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ کو  کچھ مداحوں نے اسے طنزیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے عرفان پٹھان کو یاد کروایا کہ حیدرآباد میں قومی ٹیم کی  آمد پر واحد پاکستانی چاچا بشیر استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ نعرہ لگارہے تھے تو انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے جھنڈا لہرنے سے روک دیا تھا۔ دوسری جانب خان نامی صارف نے ٹوئٹ میں رپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ ایشیاکپ میں اگر بھارت آتا وہ بھی ہماری مہمانوازی دیکھتا۔ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ کراچی ٹیسٹ بھول گئے ؟جہاں آپ نے ہیٹرک کی تھی تو ہجوم نے کتنا سراہا تھا  مہمان نوازی تو خوب کی تھی جہاں آپ گئے تھے، لیکن سمجھ نہیں آتا آپ اتنے زہریلے کیوں ہو جاتے ہو؟