کرکٹ ورلڈکپ 2023: وارم اپ میچ سے قبل شاہینوں سے نیوزی لینڈ کرکٹرز کی ملاقات
09-28-2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچ سے قبل نیوزی لینڈ اور پاکستانی کرکٹرز کی ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ملاقات حیدرآباد سٹیڈیم میں ہوئی، ملاقات کے دوران نیوزی لینڈ کے کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔دونوں ٹیموں نے آج حیدرآباد سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہو گا۔