بھارت باز نہ آیا،چاچا بشیر کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا گیا

09-28-2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح چاچا بشیر کو حیدرآباد دکن کے سکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاچا بشیر حیدرآباد ائیرپورٹ پر ٹیم کی آمد پر نعرے لگارہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو انکا مذاق اڑاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔ائیر پورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے چاچا بشیر کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا تھا، تاہم اسکے باوجود انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے اور کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں چاچا بشیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین نے پاکستانی ٹیم کا شاندار استقبال کیا، تاہم اپنے ملک کے لیے جھنڈا لہراؤں گا، کسی سے ڈر نہیں ہے۔