ایل ڈی اے ٹیموں نے ٹھوکر نیاز بیگ اور کینال روڈ پر دو غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں

09-28-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور کینال روڈ پر دو غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر 12 سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران نجی بینک، گراسری سٹورز، شاپنگ سنٹرز ، فوڈ پوائنٹس اور دیگر دکانوں کو سربمہر کیا ۔ پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات قائم کرنے پر چھ ریسٹورنٹس اور کمرشل املاک بھی سربمہر کر دیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو نے کیا۔ نوٹسز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ان املاک کے خلاف ایکشن لیا گیا۔