محکمہ بلدیات پنجاب کا لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ سست روی کا شکار

09-28-2023

(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات پنجاب کا لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔ پانچ ماہ قبل فعال ہونے والے فنڈز اکاؤنٹ منجمد کر دئیے گئے۔

لاہور میں کوڑے سے 70 میگا واٹ بجلی تیار کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کی ورکنگ  بھی روک دی گئی۔ منصوبے کے ممکنہ سرمایہ کاروں کے معاہدے بھی ختم ہو گئے۔ ناروے ، جرمنی اور چین سے ہونے والے ایم او یوز بھی پروان نہ چڑھ سکے۔ ویسٹ ٹو انرجی منصوبے کا مالیاتی اور آپریشنل ماڈل نئے احکامات تک سست روی کا شکار ہے۔ سرمایہ کار اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے آپریشنز پلاننگ ونگ  کو غیرفعال کر دیا گیا۔ حتمی فیصلے کے لیے 15 مشاورتی اجلاس  بھی ہوئے۔ محکمہ توانائی ، سٹیک ہولڈرز ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اور  پبلک سیکٹرز کو مدعو کیا گیا لیکن مشاورتی اجلاس سود مند ثابت نہ ہو سکے۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ ٹو انرجی منصوبے پر ورکنگ جاری ہے، جلد اچھی خبر سنائیں گے۔