ڈینگی لاروا افزائش کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک

09-28-2023

(لاہور نیوز) ڈینگی لاروا افزائش کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ افسران ٹیموں کے ہمراہ فیلڈ میں ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 97، گرومانگٹ روڈ پر ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے یو سی 27 میں ٹیم نمبر 1 اور 2 کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ متاثرہ گھر اور اطراف میں سپرے کروایا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 120 میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ دو سائٹس سے لاروا برآمد ہونے پر اسے تلف کروا دیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ڈینگی کیسز رپورٹ، 1455 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ڈینگی لاروا کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔