پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ڈسچارج بارے درخواست پر فیصلہ محفوظ
09-28-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس سلطان تنویر نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین مقدمات میں پرویز الہی کو ڈسچارج کیا، مجسٹریٹ کو اختیار نہیں کہ وہ ملزم کو ڈسچارج کرے، عدالت پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ پرویز الہی کے وکیل عامر سعید راں کا کہنا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو مکمل اختیار ہے کہ شواہد نہ ہونے پر کسی کو ڈسچارج کر سکے، پرویز الہی تین ماہ سے قید میں ہیں اینٹی کرپشن نے انکواٸری کیوں نہیں کی۔