پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہو گئی

09-28-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 85 پیسے کی کمی آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔