مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

09-28-2023

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

وفد میں 12 ویں انڈکشن ٹریننگ کورس کے 40 افسران شامل تھے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے وفد کو ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔ افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔ افسران کو میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح کا کہنا تھا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ افسران نے کہا ماڈرن پولیسنگ کیلئے سیف سٹیز جیسا جدید انفراسٹرکچر لازمی ہے، موثر سکیورٹی کے لیے پاکستان بھر میں سیف سٹی جیسے منصوبے ناگزیر ہیں۔