کون سے برتن صحت کیلئے مفید ثابت ہوتے ہیں؟

09-28-2023

(ویب ڈیسک) کھانوں کے برتنوں کا صحت سے تعلق ہمیشہ برتنوں کے مواد پر منحصر ہوتا ہے۔ برتن خریدتے وقت ہمیشہ ان کے مواد کی جانچ پرکھ کریں۔ برتنوں میں جو دو اہم مواد عام طور پر صحت کے لیے محفوظ ہیں وہ ہیں پتھر اور مٹی کے برتن۔

پتھر کے برتن: پتھر کے برتن سیرامک ​​کے برتنوں کی ایک قسم ہے جسے گرم ترین درجہ حرارت پر گرمایا جاتا ہے جس سے یہ پائیدار ہوجاتے ہیں۔ یہ عام گھریلو برتنوں کی بہ نسبت سیسہ اور دوسرے نقصان دہ مادوں سے بالکل پاک ہوتے ہیں جو کہ بچوں اور بڑوں دونوں کیلئے شدید نقصان دہ ہے اور کینسر تک کا سبب بن سکتا ہے۔ پتھر کے برتن کو روزمرہ کے استعمال کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے اور یہ برتن کے لیے ایک مقبول انتخاب بھی ہے اور قدیم بھی۔ مٹی کے برتن: مٹی سے بنے برتن بھی صحت کے لحاظ سے مفید ہیں۔ پتھر کے برتن کی طرح ہی انہیں بھی اعلیٰ درجہ حرارت پر گرمایا جاتا ہے جس سے یہ مضبوط ہوجاتے ہیں، یہ بھی سیسہ اور دیگر نقصان دہ مادوں سے پاک اور کھانے کے استعمال کے لیے محفوظ ہوتے ہیں۔ ان پر بنے خوبصورت نقش و نگار کی وجہ سے انہیں گھروں میں سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگرچہ ان مواد سے بنے برتن عام طور پر محفوظ ہوتے ہیں تاہم اگر کسی برانڈ سے خرید رہے ہیں تو ہمیشہ لیبلز اور سرٹیفیکیشنز کی جانچ کریں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پروڈکٹ فوڈ سیفٹی کے معیارات پر پورا اترتی ہے یا نہیں اور نقصان دہ مادوں سے پاک ہے۔ مزید برآں برتنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب استعمال کا طریقہ کار اور دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔