ملک واپسی پر نواز شریف کی گرفتاری کے خدشات نہیں: رانا ثناء اللہ

09-28-2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی پرسکیورٹی خدشات ہیں، تاہم گرفتاری کےحوالےسےخدشات نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جوپارٹی پنجاب میں100سےزیادہ سیٹیں لیتی ہے وفاق میں حکومت بناتی ہے،پنجاب کی100سےزیادہ قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتیں گے، یعنی65 فیصد پنجاب ہم جیتیں گے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،مصطفیٰ نوازکھوکھراہمیت کےحامل ہیں،تینوں افراد پارٹی بنانے کا فیصلہ کریں گےتوخود کوضائع کرلیں گے، نہیں لگتا کہ کوئی پارٹی بنائیں گےتواس کو مقبولیت ملےگی، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے لیے دوستانہ مشورہ ہے کہ پارٹی میں رہیں ورنہ ضائع ہوجائیں گے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ پارٹی میں اکثریت کی یہ رائے ہے کہ امید کا پیغام دیں، اکثریت سمجھتی ہے کہ احتساب کے نعرے پِٹ چکے ہیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ احتساب اور سستےانصاف کانعرہ لگناچاہیے، نوازشریف کی واپسی پرسکیورٹی خدشات ہیں تاہم گرفتاری کےحوالےسےخدشات نہیں۔ رانا ثناء اللہ نےکہا کہ نگران وزیر داخلہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، سرفراز بگٹی کی وضاحت سے مطمئن ہوں۔