نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے
09-27-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نجی دورے پر لندن سے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر نگران وزیر اعظم پاکستان کا پُرتپاک استقبال کیا،پاکستان کے سفیر احمد فاروق، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کل عمرہ کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ سے جدہ روانہ ہوں گے۔