اعجازاسلم کیساتھ ڈکیتی ،،مگر ڈکیتوں نے پہچاننے کے بعد اداکار سے کیا سلوک کیا؟جانئے

09-27-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے 2 بار دوران ڈکیتی اپنے ساتھ ہونیوالے دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز اسلم کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے ساتھ دو مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی، ایک بار رمضان میں سنسان سڑک تھی، میں کھڑا ہوا تھا اور میرے بچے اندر دکان میں کچھ کتابیں لینے گئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا میں نے لوگوں کو آتے دیکھا لیکن میں جا نہیں سکا کیونکہ بچے اندر تھے، انہوں نے آتے ہی گاڑی کا شیشہ نیچے کرنے کا کہا، ڈاکو سمجھے میں جنید جمشید ہوں، انہوں نے مجھ سے کہا جنید بھائی۔ اداکار نے کہا  شیشہ نیچے ہوتے ہی ڈاکوؤں نے کہا ارے آپ تو اعجاز بھائی ہیں، اعجاز بھائی آج ہم آپ کا فون لے جائیں گے،میں نے دے دیا، پھر گاڑی کی چابی مانگی جو انہوں نے نیچے رکھ دی اور پھر چلے گئے۔ اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ دوسری بار میں اور میرا دوست  سٹوڈیو کی بلڈنگ سے باہر آئے اور گاڑی میں بیٹھنے لگے تو دو لڑکے آگئے جو بالکل جوان تھے، گن دکھا کر کہنے لگے نکالو جو ہے، میں نے موبائل نکال کردیا تو اس نے مجھے دیکھا اور چونک گیا، کہنے لگا ارے معاف کردیں اعجاز بھائی، معاف کردیں میں تو آپ کا بہت بڑا فین ہوں۔ انہوں نے کہا ان ڈکیتوں نے میرا فون واپس کردیا تو میں نے ان سے کہا میرے دوست کا بھی دے دو تو انہوں نے دے دیا ۔