کیا آپ جانتے ہیں ہر روز 15 منٹ پیدل چلنا کتنا فائدہ مند ہے؟جانئے

09-27-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے ہر روز 15منٹ پیدل چلنے کے فوائد سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔

تفصیلات کےمطابق تحقیقمیں بتایا گیا کہ چہل قدمی سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں، روزانہ چہل قدمی کرنے والے افراد بہتر جذباتی صحت اور خوشگوار سماجی زندگی کو رپورٹ کرتے ہیں، جس سے زندگی میں خوشی کا احساس بڑھتا ہے۔ تحقیق میں مزید  دریافت کیا گیا کہ چہل قدمی سے تخلیقی سوچ میں 60 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے، جبکہ  میٹابولک سینڈروم ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چکنائی بڑھنے جیسے امراض کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، جس سے امراض قلب، ذیابیطس اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے مگر چہل قدمی سے میٹابولک سینڈروم سے متاثر ہونے کا خطرہ 29 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  10 سے 15 منٹ کی چہل قدمی سے انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ تناؤ بڑھانے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح میں کمی آتی ہے۔