کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خون کے کینسر بارے علاج اور آگاہی پر خصوصی سیمینار

09-27-2023

(لاہور نیوز) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خون کے کینسر بارے علاج اور آگاہی پر خصوصی سیمینار ہوا۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ اونکالوجی کے زیر اہتمام خون کے کینسر بارے علاج اور آگاہی پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی بطور مہمان خصوصی شرکت ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا پاکستان میں پہلے بلڈ کینسر کے مریضوں کی جان بچنے کے بہت کم چانسز ہوتے تھے، الحمدللہ اب مریضوں کی جان بچنے کے 92 فیصد چانسز موجود ہیں۔ صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اویسٹن انجکشن کے واقعات میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دو ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سیمینار میں گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر زیبا عزیز، پروفیسر ڈاکٹر ریاست علی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔