شہر کی تعمیرات کے بلڈنگ پلانز فیسوں میں اضافہ

09-27-2023

(لاہور نیوز) شہر کی تعمیرات کے بلڈنگ پلانز فیسوں کو بڑھا دیا گیا۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور نے 5 سال بعد اصولی منظوری دے دی۔

رہائشی نقشہ فیس چار روپے سکیئر فٹ سے بڑھا کر 15 روپے فی مربع فٹ کر دی گئی۔ کمرشل بلڈنگ پلان نقشہ فیس 10 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کی گئی ہے۔ نقشہ جمع کرواتے وقت ٹوٹل فیس کا 5 فیصد جمع کروانا لازم قرار دے دیا گیا۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے رولز آف بزنس کے تحت فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری بلدیات کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔