عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

09-27-2023

(لاہور نیوز) ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

مقامی وکیل محمد مقسط سلیم نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آئین میں واضح ہے الیکشن 90 روز میں ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے اور آئین کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دے۔