مہنگائی کی رفتار مسلسل تیز، سرکاری ریٹ لسٹ میں سبزیاں مزید مہنگی

09-27-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی رفتار مسلسل تیز اور لگاتار ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔ شہریوں کیلئے پھل خریدنا بھی دشوار ہو گیا۔

مہنگائی نے دو وقت کا کھانا مشکل تر کر دیا۔ پھل ،سبزیاں ،گوشت ، انڈے سب بہت مہنگے ہو گئے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 16 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ لیموں مارکیٹ میں  170 روپے میں دستیاب ہے، ٹینڈے دیسی  15 روپے مہنگے  ،  170  کے بجائے  200  روپے کلو بکنے لگے۔ آلو  80  کے بجائے   110  روپے کلو میں فروخت، میتھی  کی  سرکاری قیمت  240 روپے  مگر  فروخت 350  روپے فی کلو تک ہو رہے ہیں۔ کریلے  کی قیمت  130   روپے  تاہم مارکیٹ میں 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح پھول گوبھی  ، شلجم  ، شملہ مرچ  ، اروی ، مٹر،  اور گھیا توری  بھی سرکاری ریٹ  سے ہٹ کر مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے۔ ادھر سیب 250 روپے، کیلا 180 روپے ، انگور 450 روپے اور آم 350 روپے کلو تک مارکیٹ میں بکنے لگا ہے۔ برائلر 527 روپے کلو اور انڈے ایک روپے کے  اضافے سے 293 روپے درجن میں مل رہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں آلو جیسی سستی سبزی بھی اب خریدنا مشکل ہوگیا،  پھل  خریدے عرصہ ہو گیا۔