آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ چین میں پولیس سمارٹ سنٹر کا دورہ
09-27-2023
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور دورہ چین کے اگلے مرحلے میں پولیس سمارٹ سنٹر پہنچ گئے، چینی سپیشل پولیس فورسز کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی، پنجاب پولیس کے وفد نے چینی پولیس کی سپیشل فورسز کے ایمرجنسی رسپانس میکانزم کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس چینی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکا بھی معائنہ کیا، چینی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں جدید مانیٹرنگ اینڈ کمیونیکیشن آلات، ڈرون ٹیکنالوجی اور ریڈ ریسپانڈ سہولیات بارے آگاہی دی گئی ۔ آئی جی پنجاب نے چینی پولیس کے زیر استعمال جدید ترین اسلحہ، آئی ٹی بیسڈ لاجسٹکس اینڈ اینالیٹیکل ٹیکنالوجی کا بغور جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو چینی پولیس کے شاندار پولیسنگ میکانزم اور ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کر رہے ہیں، چینی پولیس نے پنجاب پولیس کو جدید اسلحہ سمیت ٹریننگ اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، ایلیٹ فورس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو چینی سپیشل پولیس فورسز کے زیر استعمال اسلحہ کی فراہمی بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، چینی پولیس کے تعاون سے پنجاب پولیس کی آپریشنل و کرائم کنٹرول سٹریٹجی، مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سسٹم کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو چینی سکواڈ پولیس نے یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔