مہنگائی نے شہریوں سے احتجاج کی سکت بھی چھین لی

09-27-2023

(لاہور نیوز) بلند ترین سطح تک پہنچ جانے والی مہنگائی کی شرح نے شہریوں سے احتجاج کی سکت بھی چھین لی۔

پٹرولیم مصنوعات  اور بجلی کی بلند ترین قیمتیں تو اپنی جگہ اب تو شہریوں کے لیے سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری بھی بساط سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ملک کی مجموعی آبادی کا 24.3 فیصد حصہ خطِ غربت سے نیچے چلا گیا ہے۔ حالات یہ ہو چلے کہ ضروریات زندگی کی طلب  پوری کرتے کرتے اب شہری اپنے اندر احتجاج کی سکت بھی نہیں رکھتے۔ مہنگائی کی کم و بیش 30 فیصد تک پہنچ جانے والی شرح کے ساتھ گراں فروشوں کی من مانیاں الگ سے ستم ڈھا رہی ہیں۔ ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اِس وقت لگ بھگ 80 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کر رہے ہیں لیکن عملاً اشیاء کی من مانے نرخوں پر فروخت کا مسئلہ کافی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔   اقدام اپنی جگہ لیکن یہ بات سمجھنا ہو گی کہ حالات سے نااُمیدی بہت سے مصائب کو دعوت دے رہی ہے۔