امام الحق والدین کی دعاؤں کیساتھ ورلڈکپ مہم سر کرنے کیلئے پرعزم

09-27-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل امام الحق نے والدین کے ہمراہ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ امام الحق کا تصویر سے متعلق کہنا تھا کہ میں اپنے سب سے بڑے اثاثے والدین کی دعاؤں کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے لیے لکی چارم ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم نے پہلے بھی ورلڈ کپ جیتا اب پھر جیتیں گے۔ ان شاء اللہ!