جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانت منظوری کیخلاف اپیل تیار

09-27-2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف پراسیکیوشن نے اپیل تیار کرلی۔

صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بعد دائر ہوگی، اپیل میں صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کی تھیں، ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔