کسی پارٹی کو میدان خالی نہیں دینگے، بھرپور عوامی سیاست کرینگے: فردوس عاشق
09-27-2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی پارٹی کو میدان خالی نہیں دیں گے، بھرپور عوامی سیاست کریں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا عوامی رابطوں کی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے، آئی پی پی سیالکوٹ میں پہلا ورکرز کنونشن اسی حکمت عملی کا حصہ ہے، آئی پی پی جلد ہی تمام اضلاع میں پروگراموں کا شیڈول جاری کرے گی، دیگر جماعتیں بیانیہ بنانے کی سیاست کر رہی ہیں، آئی پی پی بیانیے کے بجائے ڈلیور کرنے کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح آئی پی پی پر کسی سیاسی وعدوں کا بوجھ نہیں ہے، آئی پی پی عوام کے دل جیت کر انتخابات میں جیتے گی۔