مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں ترقی یافتہ ممالک کا بھی مسئلہ ہے، گورنر پنجاب

09-26-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا ہے مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں ترقی یافتہ ممالک کا بھی مسئلہ ہے۔

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر اہتمام سٹیم (STEM)  مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے، طلبہ کو چاہیے کے وہ کسی کے مزموم مقاصد کا حصہ نہ بنیں بلکہ دیکھیں کس دور میں ترقی ہوئی، آج مہنگائی کی وجہ سے امریکہ، یورپ میں بھی راہزنی اور قتل ہو رہے ہیں، ہمیں آگے بڑھنے کے لیے محنت کرنا ہو گی۔ تقریری مقابلوں میں مختلف نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے 120 طلبہ نے حصہ لیا۔ پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین نجیب ہارون، وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔